ابنا: اسرائیل نے تحریک حماس کے رہنما اور فلسطینی پارلیمنٹ کے سابق اسپیکر عبد العزیز دویک کو 33 ماہ کی قید کے بعد رہا کیا۔رپورٹ کے مطابق 33 ماہ قید کے بعد بھی اسرائیلی اس 64 سالہ فلسطینی رہنما کا کسی قسم کا جرم ثابت نہیں کر سکے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکام نے بھی ان کی رہائی کی تائید کی ہے۔2006 کے انتخابات کے بعد جن میں تحریک حماس کامیاب ہوئی تھی ۔ صیہونیوں نے دریائے اردن کے مغربی ساحل اور بیت المقدس کے مشرقی علاقے سے فلسطینی پارلیمنٹ کے کچھ نمائندے گرفتار کئے تھے اور 17 نمائندے ابھی بھی اسرائیلی زندان میں موجود ہیں۔تل ابیب نے کہا کہ ان افراد کا جرم صرف تحریک حماس سے تعلق ہے کیونکہ اسرائیل، تحریک حماس کو غیرقانونی گروہ قرار دیتا ہے ۔
.......
/169